مسلط شدہ نااہل کی وجہ سے دہشتگردی نے ایک بار پھر سراٹھالیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور بم دھماکے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


مریم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے جس دہشت گردی کی کمر ٹوٹی تھی، اسی دہشت گردی نے آج مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ذمہ داروں کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کے بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوز ہو تو ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقع ہے۔بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں! مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحت یابی عطا فرمائے۔آمین


مریم نواز نے کہا کہ بچوں اور ان کے والدین کی تصاویر دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ہم اتنی تکلیف میں ہیں تو اندازہ کریں ان کا حال کیا ہو گا جن پر یہ قیامت گزری ہے اندازہ لگانا بھی مشکل ہے! اللّہ ان پر رحم کرنا، ان کو صبر دینا اور زخمیوں کو شفا عطا فرمانا.


خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد سے متصل مدرسے کے مرکزی ہال میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد شہید جب کہ 112 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button