مسلم باغ کلیئرنس آپریشن میں شہری سمیت 7 جوان شہید

پاک فوج کی جانب سے بلوچستان ایف سی کمپائونڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران تمام چھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔
مسلم باغ کلیئرنس آپریشن میں خاتون سمیت 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، پاک فوج نے کلیئرنس آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں، آپریشن 12 مئی کی شام دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بحفاظت بچانا شامل تھا،اس آپریشن میں رہائشی عمارت سے خاندانوں کو بچانا بھی مقصود تھا۔
دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہ بخشا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد اسلحے سے لیس تھے، اسپانسرز کو بے نقاب کرنے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔
