مسلم لیگ ن کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پرحکومت کوٹف ٹائم دینےکا فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مہنگائی کیخلاف آوازاٹھانےکااعلان کر دیا ہے. مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنرمحمد زبیرکا کہنا ہے کہ عمران خان کےدائیں بائیں بیٹھےلوگوں نےعوام کومہنگائی کا ٹیکہ لگایا۔ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے۔بتایاجائےعوام کی جیبوں سے 50ارب روپے نکل کر کس کی جیب میں گئے؟
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارٹی کی اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا. اجلاس میں احسن اقبال ،مصدق ملک ، محمد زبیر سمیت پارٹی کے اہم رہنماوں نے شرکت کی. اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی خصوصی طور پر مواصلاتی رابطے سے شریک ہوئے، اجلاس میں مہنگائی ،بیروزگاری ، بجلی ،گیس ،آٹا ،چینی اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پارٹی رہنماوں نے حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا،
اسلام آبادمیں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے معیشت کو تباہ کر چکی ہے۔۔عوام کو آٹے کی مد میں چالیس ارب کا ٹیکہ اور چینی کی مد میں آٹھ سے دس ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ سمیت پر فورم پر ملکی معیشت کا معاملہ اٹھائے گی
اس موقع پر صحافیوں سے گفگو کرتے ہوئےعائشہ غوث پاشا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے اوپر قرضوں کا بوجھ خود بڑھایا ہے۔اب قرض ڈبل ہوکر تین ھزار ارب روپے ہوگیا ہے۔ حکومت معیشت کے اعدادوشمار کے حوالے سے جھوٹ بول رھی ہے۔۔ملک میں مہنگائی کا مزید سیلاب آئے گا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ ملک کی ترقی کی شرح گرنے کے ساتھ اب تک بارہ لاکھ لوگ مزید بے روزگارہو چکے ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح اس وقت چودہ فیصد ہے جو ن لیگ دور میں چار فیصد تھی۔ ملک میں کاروبار میں اضافہ نہ ہواتو حالات خراب ہوں گے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں، قرضے ادا کرنے کے بعد حکومت بجٹ نہیں بناسکے گی.
مسلم لیگ ن کی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں پارٹی رہنماوں مہنگائی نے سخت تشویش کا اظہار کیا. اکنامک ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں پیر سے احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے 11 فروری سے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کی گیا ہے. ذرائع کے مطابق مہنگائی میں ہوشربا اضافے پر مسلم لیگ ن نے بھی سڑکوں پر آنے پر غور شروع کر دیا
