مشرف کی نواسی زینب کو عریانی کیوں پسند ہے؟

آج کل اے آر وائی کے ایک ریئیلیٹی شو کا بہت چرچا ہے، جس میں سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کی نواسی ماڈل اور اداکارہ زینب رضا بھی حصہ لے رہی ہیں۔ زینب دراصل جنرل مشرف کی اکلوتی صاحبزادی آئلہ رضا کی چھوٹی بیٹی ہیں جو اپنا کیرئیر بنانے اور سستی فین فالونگ حاصل کرنے کے لیے عریاں لباس اور فحاشی کا سہارا لینے میں مصروف ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آئلہ نے شوبز انڈسٹری کے جانے مانے ہدایتکار عاصم رضا سے شادی کی تھی، ان کی دو بیٹیاں مریم اور زینب ہیں۔
زینب 21 اگست 2000 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں۔ شوبز کی طرف ان کا رجحان اپنے والد کی وجہ سے ہوا۔ زینب کی بڑی بہن مریم بھی نہ صرف ماڈلنگ کرتی ہیں، بلکہ انھوں نے ہدایتکاری میں بھی قسمت آزمائی کی لیکن بطور ہدایتکارہ، ان کا ڈیبیو گانا ”پیار دا میٹر“ خاص پذیرائی حاصل نہ کر سکا۔ زینب نے البتہ اپنا شوق ماڈلنگ اور اداکاری سے پورا کیا اور فیشن انڈسٹری کا حصہ بن گئیں۔ وہ کئی مہنگے ترین برانڈز کی ماڈلنگ کر چکی ہیں۔ زینب چونکہ امریکہ میں پلی بڑھی ہیں، شاید اس لئے کچھ زیادہ ہی بولڈ ہیں۔ اپنے اکثر فوٹو شوٹس میں وہ نیم برہنہ لباس پہنے نظر آتی ہیں۔ نت نئے اور چونکا دینے والے انداز میں نیم عریاں لباس پہننے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید کی طرح زینب نے بھی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔
زینب کا شمار ان ماڈلز میں کیا جاتا ہے جو انتہائی دلکش اور پرکشش چہرے کی مالک ہیں اور اپنی خود اعتمادی کی وجہ سے ہر جگہ نمایاں ہوتی ہیں۔ ”تماشہ“ میں اگرچہ وہ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں لیکن اپنی ہر موو میں انتہائی بولڈ اور دبنگ دکھائی دیتی ہیں، اکثر تو اپنے سینئرز کا بھی لحاظ نہیں کرتیں۔
بہت سی شوبز پرسنلیٹیز کی طرح زینب سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اگر آپ انھیں سمجھنا شروع کر دیں تو زندگی بہت آسان ہو جائے۔ انھیں اکثر یہ لگتا ہے کہ لوگ انھیں غلط جج کرتے ہیں جو کہ مایوس کن رویہ ہے مگر وہ ایسے لوگوں کو کم ہی خاطر میں لاتی ہیں، اسی لئے ”تماشہ“ میں وہ جیو اور جینے دو کے موٹو کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
اگرچہ ”تماشہ“ ریالٹی شو ”بگ برادرز“ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے لیکن بہت سے لوگ اس کا مقابلہ بھارت کے بلاک بسٹر ریالٹی شو ”بگ باس“ سے کرتے ہیں جس کے ہوسٹ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان ہیں۔ ”تماشہ“ کے ہوسٹ ٹی وی اور فلم کے لیجنڈ اداکار عدنان صدیقی ہیں لیکن شو میں ان کی انرجی تھوڑی کم دکھائی دیتی ہے۔ شو کے باقی کھلاڑیوں میں ڈرامہ ”بےبی باجی“ فیم جنید نیازی، علی سکندر، امبر خان، ندا فردوس، نتاشا حسین، فیضان شیخ اور عمر شہزاد قابل ذکر ہیں!!

Back to top button