معروف اداکارہ نادیہ خان تیسری شادی کرنے والی ہیں؟

دو مرتبہ ناکام شادی کا تجربہ کرنے کے بعد معروف مارننگ شو میزبان اور اداکارہ نادیہ خان جلد ہی تیسری شادی کرنے والی ہیں۔ زندگی کی 41 بہاریں دیکھنے والی نادیہ خان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقد ایک نجی تقریب میں منگنی کرلی، ان کے منگیتر اور پاک فضائیہ میں پائلٹ ہیں اور دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں، نادیہ شادی کے کپڑوں کی تیاری کے سلسلے میں اپنی ڈیزائنر دوست سے بھی مل چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نادیہ کی طرف سے تیسری شادی کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی کیوں کہ انہوں نے تاحال منگنی کی تقریب کے بارے میں بھی سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر نہیں کیا اور تمام معاملات کو خفیہ رکھ رہی ہیں۔
1993 میں اداکاری سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی نادیہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم کچھ عرصے ٹی وی سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے ٹی وی پر مارننگ شو سے انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے، نادیہ اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بڑے بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔ ایک انٹرویو میں نادیہ نے اپنی شادیوں کی ناکامی کی وجوہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکثر مرد عورتوں کو لے کر اِن سکیور ہوتے ہیں اور عورتوں کی کامیابی مردوں کو ہضم نہیں ہوتی، عورت کامیاب ہو تو مرد اور عورت کے درمیان فرق پیدا ہوجاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شادی کی کامیابی اور ناکامی میں نصیب کا عمل دخل بھی ہوتا ہے، ایسا بھی ہوتا ہے کہ پہلی شادی کامیاب نہیں ہوتی اس کے بعد دوسری شادی کامیابی سے ہم کنار ہوتی ہے۔
اپنی پہلی طلاق کے حوالے سے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اپنے خاندان میں وہ پہلی فرد تھیں جس نے طلاق لی اس وجہ سے انہیں بہت زیادہ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر ان کا یہ ماننا ہے کہ ایسا تعلق جو کہ تکلیف دہ ہو چھوڑ دینا زیادہ بہتر ہے۔
خیال رہے کہ نادیہ خان جو کہ ٹی وی کی اسکرین پر بہت ہنستی کھیلتی نظر آتی ہیں ان کی شادی خاور اقبال نامی شخص سے ہوئی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی تھی- نادیہ خان کے مطابق ان کے نکاح نامے میں طلاق کا حق ان کے شوہر نے نکاح کے وقت ان کو تفویض کر دیا تھا۔
مارننگ شوز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ میں نے جب مارننگ شو کیا اس میں کوئی پروگرام ایسا نہیں تھا جو متنازع ہو، لیکن میں نے کبھی اگلے روز معافی نہیں مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے شو کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی گئی تھی، میرے مارننگ شو میں سب لوگ آئے تھے اور جو لوگ رہ گئے تھے وہ بعد میں شو کا حصہ بنے۔ نادیہ خان نے کہا کہ اگر میرے مارننگ شو میں کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو ان کی مرضی ہے اس میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ نادیہ خان نے کہنا تھا کہ آج کل مارننگ شوز کہاں ہیں، ختم ہورہے ہیں، مارننگ شوز ختم نہیں ہونے چاہئیں، صبح ٹی وی دیکھنے بیٹھتے ہیں تو بہت کم آپشن ہوتا ہے پہلے ہر چینل پر شو ہوتا تھا مزہ آتا تھا کہیں نہ کہیں اپنی پسند کی چیز مل جاتی تھی۔ نادیہ خان نے اعتراف کیا کہ پہلے ان کا رویہ کافی خراب تھا مگر اس میں تبدیلی آگئی ہے۔
