ملک بھر میں‌بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے

محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید دی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات (شام) سے داخل ہوگا اور ہفتہ تک موجود رہے گا۔ جس کے زیر اثرخیبر پختونخوامیں جمعرات سے ہفتہ کے دوران چترال ، سوات ، دیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کرم اور کوہاٹ میں اور جمعرات (شام) سے جمعہ کے دوران بنوں ، ڈی آئی خان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرژالہ باری) اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، ساہیوال ، لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پرژالہ باری) کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور اور بہاولنگر میں گرد آلود ہوائوں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعرات (شام) سے ہفتہ تک تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کی بات کریں تو کوئٹہ ، پشین ، ڑوب ، چمن ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں جمعرات سے جمعہ (صبح) تک تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم جمعرات سے ہفتے کے دوران صوبہ میں خشک موسم متوقع ہے تاہم سکھر ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button