ملک دیوالیہ ہونے کا امکان صرف 10 فیصد ہے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی اطلاعات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا امکان صرف دس فیصد ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال میں دیوالیہ کے امکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا، ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے۔
