ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 5 اموات، 215 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6255 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 293711 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2192، سندھ میں 2373 اور خیبر پختونخوا میں 1248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
کُل ٹیسٹ: 2487744
صحتیاب مریض: 278425 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
ملک میں آج بروز منگل کورونا سے مزید 5 اموات اور 215 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پنجاب سے 158 کیسز 4 اموات، گلگت 38 کیسز ایک فوتگی، اسلام آباد 16 کیسز اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 158 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔ پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96391 اور اموات 2192 ہوگئی ہیں۔ صوبے میں اب تک کورونا کے 92289 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 38 کیسز اور ایک فوتگی سامنے آئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2720 اور اموات کی تعداد 65ہو گئی ہے جب کہ 2314 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15531 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14684 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2257 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔ آزاد کشمیر میں اب تک 2071 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں پیر کو کورونا کے باعث مزید 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2373 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مہلک وائرس کے مزید 172 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 128456 ہوگئی۔ صوبے میں اب تک 122181 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پیر کے روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12560 ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔ صوبے میں اب تک سے 11460 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
پیر کے روز خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 35796 ہوگئی۔ صوبے میں پیر کو بھی مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی تو اب تک مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 1248 ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں اب تک 33426 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
