ملک میں کرونا سےمزید 14 اموات، 608 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6198 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 290214 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2185، سندھ میں 2336 اور خیبر پختونخوا میں 1242 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج ملک بھر سب سے کورونا کے مزید 608 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 318 کیسز اور 5 اموات، پنجاب سے 164 کیسز تین ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 64 کیسز اور 3 اموات، گلگت سے 36 کیسز ، اسلام آباد 11 کیسز دو ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 15 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
پنجاب سے آج کورونا کے 164کیسز اور تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95611 اور ہلاکتیں 2185 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 88861 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 36 کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2538 اور اموات کی تعداد 61 ہو گئی ہے جب کہ 2172 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید11 کیسز اور دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15401ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13430 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 15 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2199 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
منگل کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2336 ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 318 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 126743 ہوگئی ہے۔صوبے میں اب تک 120241 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پیر کو بلوچستان میں بھی مزید 26 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12321 ہوگئی۔صوبے میں بھی کورونا وائرس کے باعث اب تک 138 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جب کہ اب تک مہلک وائرس سے 11153 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
منگل کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 64 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1242 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35401 تک جا پہنچی۔ کے پی میں اب تک 32647 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
