ملک میں کرونا سے مزید 12 ہلاکتیں، 578 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کرونا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6229 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 291955 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2188، سندھ میں 2350 اور خیبر پختونخوا میں 1243 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، گلگت بلتستان میں 63 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 578 کیسز اور 12 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 310 کیسز اور 7 اموات، پنجاب سے 158 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 57 کیسز اور 3 اموات، گلگت 21 کیسز، اسلام آبادد 28 کیسز اور آزاد کشمیر سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب سے آج کورونا کے 158 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95958 اور ہلاکتیں 2188 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 90223 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 21 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2604 اور اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے جب کہ 2235 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 28 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15453 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14101افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2223 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2066 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
جعمے کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2357 ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 310 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 127691 ہوگئی ہے۔صوبے میں اب تک 120876 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان سے جمعرات کو کورونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12424 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک 139 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور اب تک مہلک وائرس سے 11294 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
جمعے کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 57 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں۔ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1246 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35602 تک جا پہنچی۔کے پی میں اب تک 33300 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
