ملک میں کرونا سے مزید 8 اموات، 596 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کرونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6174 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 289057 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2182، سندھ میں 2322 اور خیبر پختونخوا میں 1239 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اور آزاد کشمیر میں 60 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 596 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سے سندھ میں 278 کیسز اور 5 ہلاکتیں، پنجاب سے 188 کیسز اور 2 اموات جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت اور 62 کیسز سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت سے 34 کیسز، اسلام آباد سے 32 کیسز اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب سے آج کرونا کے 188 کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95391 اور ہلاکتیں 2182 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 86441 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2486 اور اموات کی تعداد 60 ہو گئی ہے جب کہ 2114 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 32 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15378 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13132 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2181 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 60 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2322 ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 278 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 126182 ہوگئی ہے۔ صوبے میں اب تک 119572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث اب تک 138 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 12224 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10783 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1239 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35215 تک جا پہنچی۔کے پی میں اب تک 32450 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button