منفی تبصروں نے سلمان خان کی فلم کو بڑا دھچکا دے دیا

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان توقع کے مطابق بزنس نہ کرسکی ،10 دن میں 100 کروڑ کا بزنس دینے والی فلم سلمان خان کی سب سے سست بزنس کرنے والی فلم بن کر ابھری۔
بالی وڈ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ان کے مداحوں کو بے حد امیدیں وابستہ تھیں ۔ تاہم فلم کے حوالے سے کیے جانے والے منفی تبصروں نے کسی کا بھائی کسی کی جان کے بزنس کو نقصان پہنچایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسی کا بھائی کسی کی جان سلمان خان کی سست ترین بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے 10 دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
یہ فلم بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کی 16ویں فلم میں شمار ہوگئی ہے جس نے 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی ہے۔ سلمان خان بھارت کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کی 16 فلمیں 100 کروڑ کلب میں داخل ہوئیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کے بزنس کو سب سے زیادہ منفی تبصروں نے متاثر کیا ہے۔
