ہوڈی پر بنے نشانات کو سیاسی رنگ نہ دیں

پاکستان کے نامور گلوکارعلی ظفر نے سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

علی ظفر آج کل کینیڈا میں کنسرٹ کر رہے ہیں ۔ اسی دوران ٹورنٹو میں کنسرٹ سے پہلے ساونڈ چیک کے دوران ان کی کچھ تصویر وائرل ہوگئی۔ اس تصویر میں علی نے جو ہوڈی زیب تن کر رکھی تھی اس میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے انختابی نشانات بنے ہوئے تھے۔ جس کے بعد سے ہی ان کی سیاسی جماعت میں شمیولیت کے حوالے سے بات کی جانے گئی۔

تاہم ان افواہوں کی تردید اس وقت ہوئی جب علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اس پر کیپشن دیا ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازعہ بنانا مناسب نہیں۔ غلط headline کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت۔

Back to top button