مودی نے کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

بھارتی کسانوں‌ کے مسلسل احتجاج کے بعد مودی حکومت نے آخر کار گھٹنے ٹیک دیئے اور نئے بنائے گئے زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ ایک سال سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج کے آگے مودی حکومت نے سر جھکاتے ہوئے زرعی اصلاحات کے نام پر متنازع زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے۔

نریندر مودی نے کسانوں کو ان قوانین پر اعتماد میں لینے میں ناکامی پر عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی اور کسانوں کے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے بھی تیار بھی تھے تاہم کچھ کسان راضی نہیں ہو سکے ، مودی نے کہا کہ تمام زرعی قوانین کو واپس لینے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا آئنی عمل رواں ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گا ۔

یاد رہے مودی سرکار نے ایک سال قبل زرعی اصلاحات کے نام پر ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت اہم زرعی اجناس کی کم سے کم قیمتوں کے تعین پر حکومت کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے نجی سرمایہ کاروں کو آزادی دے دی گئی۔

بھارتی حکومت کی جانب سے متنازعہ قوانین منظور کرنے پر بھارت بھر میں کسانوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کیے جس میں بڑی تعداد میں کسان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

Back to top button