راولپنڈی:گھر میں آتشزدگی سے والدہ ، دو بچے جاں بحق

راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی سے والدہ ، دو معصوم بچوں سمیت جان کی بازی ہار گئی ، واقعہ راولپنڈی کے علاقے ریلوے ورکشاپ روڈ مظہر آباد میں پیش آیا۔

ریسکیو کے مطابق 28 سالہ مسماۃ نادیہ فیضان ، اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے حسن رضا اور تین سالہ بیٹے احمد رضا کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھی کہ کمرے کی لائٹ جلانے کے لیے سوئچ آن کرتے ہی گیس بھرے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، آگ اس قدر شدید تھی ماں کو دونوں بچوں کو نکالنے کا موقع نہ مل سکا۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز و پیرا میڈیکس سٹاف نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ، ریسکیو حکام کے مطابق آگ “بی” کیٹگری کی تھی جس پردس منٹ میں قابو پالیا گیا اور سات منٹ تک کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔

Back to top button