انتخابات میں‌ ای وی ایم کے استعمال کا کچھ نہیں‌ کہا جا سکتا

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم الیکشن میں‌ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کے پابند نہیں ، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی یا نہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں الیکٹرا نک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوگا یا نہیں ، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ، ووٹنگ مشین کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں لہٰذا ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پروجیکٹ ضروری ہیں ۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم نظام 30 دن میں فعال کیا جا سکتا ہے جبکہ شبلی فرازنے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ حکومت اور وزارت سائنس تعاون کرنے کے لیے تیارہے۔

Back to top button