کرونا کیسز میں کمی ، مثبت شرح 1.04 ہوگئی

کرونا مثبت کیسز کی شرح ملک بھر میں 1.04 فیصد تک پہنچ گئی اور اس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا کے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 143 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کرونا کے مزید 418 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 10 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں ، ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہوگئی۔

Back to top button