موٹروے گینگ ریپ واقعے نے سونیا حسین کو غضبناک کردیا

https://youtu.be/AZThenIWeq0
ڈرامہ سریل عشق زہے نصیب سے شہرت حاصل کرنے والی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین کہتی ہیں کہ جس ملک میں کتّوں کا قانون ہو، جہاں بچے، بچیاں، عورتیں، کتّے، بلیاں اور یہاں تک کے قبروں میں لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں تو وہاں سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانے اور احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان قبیح جرائم کے خلاف میدان عمل میں اترنے کا وقت آگیا ہے۔
حال ہی میں لاہور کے علاقے گجر پورہ میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے اس کے بچوں کی آنکھون کے سامنے گینگ ریپ کے اندوہناک واقعے نے سونیا حسین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ سونیا نے پاکستانی معاشرے کی بے حسی اور سفاکیت کے خلاف میدان عمل میں نکلنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان کی پرینکا چوپڑا کہلانے والی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے ایک خصوصی تصویر پوسٹ کی جس میں عورت سے جنسی زیادتی کی دردناک منظر کشی دکھائی گئی ہے۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس بہت ہوگیا، اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی، اب پاکستان میں کسی کو جنسی زیادتی کا شکار نہیں بننے دیا جائےگا۔سونیا حسین نے ملک میں عورتوں اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے لکھا کہ ’ہم اپنے ملک کو ہر شخص کے لیے ایک بہتر اور محفوظ جگہ بنانا چاہتے ہیں، اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب ہم اپنی دبی ہوئی آوازوں کو بُلند کریں اور انصاف کے لیے یکجا کھڑیں ہوں۔‘
یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی سونیا حسین نے ملک میں زیادتی کے بڑھتے کیسز اور لاہور موٹروے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات بیان کیے تھے۔ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ہے کیونکہ یہاں عام آدمی ہمیشہ انصاف کی طلب میں مارا مارا پھرتا ہے لیکن اُسے انصاف نہیں ملتا۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ جس ملک میں کتّوں کا قانون ہو، جہاں بچے، بچیاں، عورتیں، کتّے، بلیاں اور یہاں تک کے قبروں میں لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں تو وہاں سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے اور احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ سونیا حسین موٹروے گینگ ریپ کے خلاف سول سوسائٹی کے احتجاجی مظاہروں میں بھی شرکت کرتی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button