مہنگائی کی شرح میں 0.11فیصد اضافہ

ایک ہفتے میں میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔مہنگائی کی مجموعی شرح 23.33 فیصد ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا، خشک دودھ 390 گرام کی قیمت میں 56 روپے تک اضافہ ہوا،دال چنا فی کلو 11 روپے تک مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ کی فی کلو قیمت 2 روپے سے زیادہ بڑھ گئی،دال مونگ اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک اضافہ ہوا،دہی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا،دال ماش فی کلو تین روپے تک اور لہسن ایک روپے تک مہنگا ہوا،جلانے کی لکڑی، چاول، ایل پی جی گھریلو سلنڈر گوشت مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک کمی ہوئی،کیلے فی درجن 4 روپے اور آٹا 20 کلو تھیلا 36 روپے تک سستا ہوا۔
