3سالوں میں 18لاکھ افراد کا ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کاانکشاف

قائمہ کمیٹی میں 3سالوں کے دوران 18لاکھ افراد کا ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا۔
نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ۔قائمہ کمیٹی خزانہ کو چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی۔
چیئرمین ایف بی آر کاکہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال ڈومیسٹک ٹیکسوں میں 37.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال ڈومیسٹک ٹیکس 6 ہزار 132 ارب روپے اکھٹے ہوئے،گزشتہ مالی سال درآمدت پر ٹیکسوں کی نمو 17.9 فیصد رہی، درآمدات سے گزشتہ مالی سال 3 ہزار 179 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا،انکم ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 150 ارب روپے اکھٹے کئے گئے۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ293ارب روپے کے انکم ٹیکس اقدامات عدالتوں میں چیلنج ہوئے،163ارب روپے کے ٹیکس معاملات ابھی بھی عدالتوں میں ہیں۔گزشتہ مالی سال ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 1462 ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہوا۔امپورٹ پر ٹیکس اس وجہ سے بڑھا ہے کہ روپے کی قدر کم ہوئی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
