ن لیگ 14،پیپلزپارٹی 5،جے یو آئی3مخصوص نشستوں سے محروم

قومی اسمبلی میں ن لیگ 14،پیپلزپارٹی 5،جے یو آئی3مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 14 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی۔
ن لیگ کی تمکین اختر نیازی، سائرہ افضل تارڑ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبین عباسی، گلناز شہزادی،شمائلہ رانا، شازیہ فرید، آمنہ بتول، رابعہ نسیم فاروقی، صوبیہ شاہد، غزالہ انجم، شہلہ بانو اور شاہین نشست سے محروم ہو گئیں۔
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی اقلیتی رکن نیلم کی نشست بھی ختم ہو گئی۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی عاصمہ ارباب عالمگیر، نعیمہ کنول، سمینہ خالد گھرکی، نتاشہ دولتانہ اور رمیش کمار وانکوانی کی نشستیں ختم ہو گئیں۔
جمیعت علماء اسلام کی نعیمہ کشور، صدف احسان اور جیمز اقبال کی قومی اسمبلی میں نشستیں ختم ہوئیں۔
