قومی اسمبلی ،چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 77ارکان کی رکنیت ختم

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی اور چاروں اسمبلیوں سے 77ارکان کی رکینت ختم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں،خیبرپختونخوا سے 8 ارکان خواتین کی رکنیت ختم ہو گئی۔

 پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ارکان کی مخصوص نشستوں پر رکنیت ختم ہو گئی۔

 پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین ارکان اور 3 غیر مسلم ارکان کی رکنیت ختم ہو گئی۔

 سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک غیر مسلم رکن کی رکنیت ختم ہو گئی۔

 کے پی اسمبلی کی 21 خواتین ارکان اور 4 غیر مسلم ارکان کی رکنیت ختم ہو گئی۔

قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشستیں ختم،قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں ختم ہوئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ 7، پی پی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست ختم ہو گئی۔

پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی   2، ق لیگ اور استحکام  پاکستان پارٹی کی ایک ایک سیٹ،سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی 1 اور پی پی کی دو نشستیں ختم ہو گئی۔

ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشستیں، پی پی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست ،آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست ختم ہو گئی۔

Back to top button