جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے سپریم کور ٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے کا خیرمقدم کیاگیا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا عدالتی فیصلے کے ردعمل میں ایکس پوسٹ میں کہنا تھا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔الیکشن کمیشن کواستعفیٰ دے کرگھرجاناچاہیے۔فیصلہ سے کچھ جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی۔جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹیوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں
۔کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں۔یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے ۔ اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔
