اکثریتی جماعت بن کر بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں بنا سکتی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ میں اکثریتی  جماعت بننے کے باوجود تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں  نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستیں ملنے کے بعد تحریک انصاف پارلیمنٹ میں اکثریتی سیاسی جماعت بن جائے گی،قومی اسمبلی میں اس وقت سنی اتحاد کے 84 اور آزاد 8 ارکان ہیں۔تحریک انصاف کو 22 نشستیں ملنے سے تعداد 114 ہو جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد قومی اسمبلی میں 108 ہے،پیپلز پارٹی 68، ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 8، ق لیگ 5 اور آئی پی پی کے 4 ارکان ہیں۔
واحد اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود تحریک انصاف اکیلی حکومت نہیں بنا سکتی۔حکومت بنانے کےلیے اسے ہر حال میں پیپلز پارٹی کی حمایت درکار ہوگی ۔حکومت بنانے یا گرانے کےلیے 169 اراکین کی حمایت لازمی ہے۔

Back to top button