میاں بیوی کی سالگرہ کے روز بیٹی کی پیدائش

ٓ18 دسمبر ایک امریکی خاندان کیلئے اس وقت اہمیت اختیار کر گیا جب ماں اور باپ کے بعد ان کی پہلی بیٹی نے بھی اسی تاریخ کو دنیا میں آنکھ کھولی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیسیڈی اور ڈیلن اسکاٹ نے اسی ماہ کی 18 تاریخ کو بیٹی کی صورت میں اپنی پہلی اولاد کو خوش آمدید کہا ہے جس کے بعد تینوں کی تاریخِ پیدائش یکساں ہوگئی ہے۔ یہ خاندان البامہ کے شہر ہنٹس ویلی سے تعلق رکھتا ہے۔

رپورٹس میں ہسپتال ذرائع اور فیس بک کے حوالے سے بتایا گیا کہ  18 دسمبر کو ہاسپٹل فور وومن اینڈ چلڈرن میں لینن نے جنم لیا جو نہ صرف ان کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئی ہے بلکہ 133,000 واقعات میں سے ایک مرتبہ ہی ایسا ہوتا ہے۔ اس طرح اتوارکا دن اس خاندان کے لیے ایک غیرمعمولی خوشی کا دن بھی تھا۔ اس روز رات ساڑھے بارہ بجے لینن نے بطنِ مادر سے باہر پہلی مرتبہ سانس لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ اس حیرت انگیز اتفاق پر بہت مسرور ہوئی اور والدین اور نومولود بیٹی کی تصاویر نیک خواہشات کے ساتھ پوسٹ کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ اس کے بعد عوام نے بھی اپنےخوشی بھرے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button