میجر ثاقب، نائیک باقر علی کو سپرد خاک کر دیا گیا

خوشاب میں دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر ثاقب حسین شہید اور نائیک باقر علی شہید کو نمازِ جنازہ کے بعد آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نمازِ جنازہ پہلے تربت اور پھر آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
نمازِ جنازہ میں سینئر حاضر سروس اہلکار، ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، اہلخانہ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
