پاکستان کو جولائی میں 1.1 ارب ڈالرز ملیں گے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جولائی میں 1.1 ارب ڈالر کی رقم ملے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد دوست ممالک اور امداد دینے والے دیگر اداروں سے جولائی میں 5.6 ارب ڈالرز موصول ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دسمبر تک بیرونی فنانسنگ کا انتظام کر لیا ہے، نئی حکومت کو پیسوں کے انتظام میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Back to top button