میرا انصاری ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
اداکارہ وماڈل میرا انصاری نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی کچھ تصاویر شیئر کی س میں وہ کسی پرفضا مقام پر شادی کا لباس زیب تن کئے اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اُن کی یہ شادی نیو یارک میں انجام پائی جس میں صرف اُن کے خاندان والوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ میرا انصاری کی شادی کی پوسٹ پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی۔ مومل شیخ نے لکھا کہ بہت بہت مبارک، میری طرف سے آپ دونوں کو بہت سارا پیار اور دعائیں۔

1 8

ماڈل ونیزہ نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے لئے بہت خوش ہوں، میری جانب سے نیک تمنائیں او ڈھیر سارا پیار۔

2 3

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی لکھا کہ شادی بہت بہت مبارک، زندگی کے نئے سفر کے لئے میری طرف سے بہت ساری دعائیں۔

3 1

واضح رہے کہ میرا انصاری کی یہ دوسری شادی ہے اور پہلے شوہر سے اُن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button