میرا ماضی کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد تنقید کا شکار

لالی وڈ اداکارہ میرا نے حال ہی میں فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ماضی کی کئی تصاویر شیئر کیں لیکن ایک ہی تصویر بار بار شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ ایسی بے شمار پرانی تصاویر شیئر کیں جو اس سے پہلے کسی نے بھی نہیں دیکھی ہوں گی۔
میرا نے پرانے اداکار اور اداکاراؤں کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق اُڑایا اور تنقید بھی کی۔میرا پر تنقید کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے ایک تصویر کو 10 10 بار اپ لوڈ کیا۔ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ یہ میرا نے غلطی یا بے وقوفی سے کیا یا ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوا؟


آئیے، اب ہم آپ کو اداکارہ کے ماضی کی کچھ جھلکیاں دکھانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعدسوشل میڈیا صارفین کی کیا رائے ہے۔
211801 679317 updates

211801 9889409 updates

211801 1309279 updates

211801 9622248 updates

211801 4463615 updates

211801 1945093 updates

211801 3859627 updates

اداکارہ میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی متعدد تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تاحال دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

211801 6734621 updates
زیبو عزیز صارف نے کہا کہ ’میرے خیال میں شاید ان کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے‘۔

211801 2602939 updates
مقدس نامی صارف نے لکھا کہ ’میں انہیں اَن فولو کر رہی ہوں ورنہ تو میں پاگل ہوجاؤں گی‘۔

211801 1820153 updates
ایک صارف نے ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا کہ ’میرا جی اب بس بھی کردو‘۔

211801 4248424 updatesماہا کیانی نامی صارف نے کہا کہ ’لگتا ہے میرا جی خود ہی اکاؤنٹ چلا رہی ہیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button