میوزیکل کنسرٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک کلب میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
فلوریڈا کے شہر میامی کے ایک بلیئرڈ کلب میں میوزیکل کنسرٹ جاری تھا، اس دوران ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
فلوریڈا کے پولیس چیف نے بتایا کہ فائرنگ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے، حملہ آور نے دو افراد کو انتہائی قریب سے گولیاں ماریں اور ہوائی فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 سے 25 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ باقی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
