ملک کے متعدد علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

 

 

 

این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کےمطابق پنجاب اور بلوچستان کے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ پنجاب کےمختلف اضلاع میں اچانک سیلاب کا درمیانے درجے کا خطرہ موجود ہے۔

بلوچستان کے علاقوں ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور کوہلو میں اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔ لورالائی، بارکھان، دکی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، سوات اور اپر دیر میں سوات اور پنجکوڑہ دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اورکزئی، خیبر، ہنگو اور کرک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ٹانک،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

خام تیل 84 سے 79 ڈالر پر آگیا، حکومت پیٹرول سستا کرنے سے انکاری کیوں؟

گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، غذر،نگر اور گلگت کے ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا درمیانے درجے کا خطرہ ظاہر کیاگیا ہے،این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

Back to top button