20 یا 21 اگست کو راولاکوٹ میں پولنگ ممکن ہے : چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

 

 

 

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ تین سے چار دن میں دھرنے کا معاملہ حل ہوگیا تو راولاکوٹ میں 20 یا 21 اگست تک انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔

مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر باغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔دونوں اضلاع کےلیے سکیورٹی اہلکار پہنچ چکے ہیں جب کہ پولنگ میٹریل کی ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔

غلام مصطفیٰ مغل نے کہاکہ 9 اور 10 اگست کو باغ اور حویلی میں انٹرنیٹ سروس بحال کرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن آئندہ 7 روز میں راولا کوٹ میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔اگر 3 سے 4 دن میں دھرنے کا معاملہ حل ہوگیا تو راولاکوٹ میں 20 یا 21 اگست تک پولنگ ممکن ہوگی۔

آزاد کشمیر الیکشن : صدر اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کا، پھر دھاندلی کیسے ہوئی؟ امیر مقام

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کا جواب بیان بازی سے نہیں دےسکتے۔انتخابات مکمل ہونے کےبعد یہ حقائق سامنے لائے جائیں گےکہ دھاندلی ہوئی یا نہیں اور اگر ہوئی تو کس نے کی۔

غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا کہ ووٹوں کی گنتی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کی جاتی ہے اور انتخابی عمل کے تمام مراحل قواعد و ضوابط کےمطابق مکمل کیے جائیں گے۔

 

Back to top button