ایران جنگ خاتمے کے قریب، تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نیچے آئیں گی: امریکی صدر

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے اور تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی نچلی سطح پر آئیں گی۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خود مذاکراتی عمل میں شامل ہیں اور بہت اچھی پیشرفت ہورہی ہے، ایران زیادہ دیر تک امریکا کے سامنے نہیں ٹک سکےگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلحے کی قلت کا بھی اعتراف کرتےہوئےکہاکہ جنگ کے باعث اسلحے کے ذخائر متاثر ہوئے ہیں۔

ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کےلیے مکمل تیار ہے: ترجمان ایرانی فوج

دوسری جانب امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، امریکی محکمۂ خارجہ کاکہنا ہےکہ ایران کی 1 شخصیت اور 6 اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں 2 بڑے ڈیجیٹل اثاثوں کے تبادلے شامل ہیں جنہیں ایرانی حکومت بین الاقوامی مالیاتی رابطے برقرار رکھنے کےلیے استعمال کرتی ہے۔

 

Back to top button