اسلامی تعاون تنظیم کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ کو خوش آئند قراردیا اور اس اہم سٹریٹجک اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل او آئی سی نے تینوں ممالک کی دانشمندانہ قیادت اور انتھک کاوشوں کو سراہا،جن کی بدولت یہ تاریخی معاہدہ ممکن ہوا۔
سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیاکہ یہ معاہدہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن و استحکام کےلیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یہ معاہدہ خطے اور پوری مسلم دنیا میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کےلیے ایک بنیادی ستون کی تشکیل کرتاہے۔
او آئی اسی کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ یہ معاہدہ بڑھتےہوئے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی و تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خطے اور وسیع تر عالمی برادری میں امن اور خوش حالی کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔
سہہ ملکی دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے: بھارت
یاد رہے کہ سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں ہونےوالی سہ فریقی سربراہی ملاقات کے دوران مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیےتھے۔تینوں ممالک نے اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے،دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے اور خطے سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کےفروغ کے عزم کا اظہار کیاتھا۔
