مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی دفاعی نظام میں اہم اضافہ ہے: بحرین

 

 

 

بحرین نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو علاقائی دفاعی نظام میں اہم اضافہ قرار دیتے ہوئے تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں اور فوجی مہارت کو سراہا ہے۔

سلطنت بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کے حوالے سے تینوں ممالک کے قائم شدہ ریکارڈ کی عکاسی کرتا ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ دفاعی معاہدہ خلیج تعاون کونسل (GCC) کے اجتماعی دفاعی نظام کو یکجہتی اور سٹریٹجک انضمام کے ذریعے مزید مضبوط اور مؤثر بناتاہے۔

بحرینی وزارت خارجہ کےمطابق سعودی عرب کی سلامتی بحرین کی اپنی سلامتی کےلیے ناگزیر ہے،جب کہ بحرین ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہےجو قومی خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

بحرینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہاگیا کہ بحرین علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے اورعلاقائی مسائل کے سیاسی حل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

 

Back to top button