حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کردیا : یمنی فوج

 

 

 

یمن کی سرکاری فوج کے ترجمان ماجد النزیلی کاکہنا ہےکہ حوثیوں کے مارب، حضرالموت میں کیےگئے حملوں کے جواب میں حوثیوں کےخلاف فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان یمنی فوج ماجد النزیلی کا کہنا تھاکہ اپنے شہریوں،فوج،مقامات کے خلاف کسی خطرے کو برداشت نہیں کریں گے۔یمنی عوام اور فوج کو درپیش خطرات کا فیصلہ کن فوجی جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ یمن میں حوثی گروپ نے حضرالموت اور مارب میں حکومتی فوج کے متعدد فوجی کیمپس پر میزائل اور ڈرون حملےکیے ہیں جن میں 30 یمنی فوجی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی نے یمن کےلیے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اپریل 2022ء میں جنگ بندی کےبعد یمن میں اب دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ ہے۔

مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی دفاعی نظام میں اہم اضافہ ہے: بحرین

ایلچی نے کہا ہےکہ یمنی فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔

Back to top button