لانگ مارچ کیلئےپی ٹی آئی کااپوزیشن جماعتوں سے رابطےکافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کردہ لانگ مارچ کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کاحکمران اتحاد میں شامل پاکستان پیپلزپارٹی سے بھی رابطے کا امکان ہے۔
لانگ مارچ کے حوالے سے14 اگست کے بعد تحریک انصاف کاسلمان اکرم راجا، جنید اکبر، عامر ڈوگر، عاطف خان سمیت 7 ارکان پرمشتمل وفد اپوزیشن سے ملاقاتیں کرے گا۔
اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی سطح پر بھی رابطے کیے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے دو روز قبل پشاور میں منعقدہ جلسے میں 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا تھا جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقاتیں شروع نہ ہوئیں، ذاتی معالج سے علاج نہ کرایا گیا اور عدالتوں میں مقدمات نہ سنے گئے تو 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
