نااہلی ریفرنسز، پی ٹی آئی منحرف اراکین نے جواب جمع کرا دیئے

تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے نااہلی ریفرنسز میں اپنے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں۔
جواب جمع کرانے والوں میں منحرف ارکان مبین احمد، باسط سلطان، عامر گوپانگ، اجمل فاروق کھوسہ، ریاض مزاری، جویریہ ظفر، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان ، رمیش کمار، فرخ الطاف، عاصم نذیر ، افضل خان دھاندلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض ، نور عالم خان، احمد حسین ڈھیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، مخدوم سمیع الحسن گیلانی شامل ہیں۔
وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے جوابات پڑھنے کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ سب کے جواب پڑھ کر پھر دلائل شروع کریں گے۔ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ 14 مئی تک کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے بھی کہا کہ منگل تک ہر صورت دلائل مکمل کر لیں تاکہ فیصلے کیلئے وقت مل سکے۔
ای سی پی نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
