شہباز گل کی گرفتاری میں 9 مئی تک توسیع

عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رکن شہباز گل کی گرفتاری میں 9 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ کبھی کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا، پیکا آرڈیننس کا سہارا بھی نہیں لیا۔

اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، اگر آئین اور اداروں کا احترام نہیں ہوگا تو افراتفری ہوگی، اگر ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر چلنی ہیں تو اختتام انتشار پر ہی ہوگا، سیاسی جماعتیں رائےعامہ ہموارکرتی ہیں اور سیاسی رہنما کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل موٹروے پر ٹریفک حادثے میں زخمی

بعد ازاں عدالت نے توہین مذہب کے کیس میں شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کردی اور انہیں آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ دے دیا، عدالت نے شہبازگل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم بھی دیا۔

Back to top button