ناساکے اشتراک سے ہوا سے انوکھا پرس تیار کرلیاگیا

امریکی خلائی ادارے ناساکے اشتراک سے ایئرسوائپ نامی (ہوا سے)پرس تیار کرلیاگیا

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر اوپر تصویر میں جو پرس نظر آ رہا ہے وہ ہوا سے تیار کیا گیا ہے۔جی ہاں واقعی پیرس فیشن ویک کے موقع پر اس انوکھے پرس کو پیش کیا گیا، جو ہوا سے تیار کیا گیا ہے۔پرس کا 99 فیصد حصہ ہوا جبکہ ایک فیصد گلاس پر مبنی ہے اور اس شفاف بیگ کا وزن محض 33 گرام ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ بادل جیسا یہ پرس سیلیکا ایرو جیل نامی نانو میٹریل سے تیار کی گئی سب سے بڑی چیز ہے۔یہ میٹریل زمین کا ہلکا ترین ٹھوس میٹریل ہے اور ناسا کی جانب سے اکثر اسے ستاروں کی گرد جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Back to top button