روس اور چین نے چاند پر نیوکلیئرپاورپلانٹ لگانےکا منصوبہ بنالیا

روس اور چین چاند پر نیوکلیئرپاورپلانٹ لگانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ مستقبل کے منصوبوں کے لیے درکار توانائی کی ضرورت پوری کی جاسکے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس مشترکہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت 2033 سے 2035 کے قریب چاند پر نیوکلیئرپاورپلانٹ لگایا جائےگا تاکہ آنے والے دنوں میں چاند پر بستیوں کے قیام میں مدد مل سکے۔
روسکوسموس کے سربراہ اور سابق روسی نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ روس کے پاس خلائی جوہری توانائی پر کام کا تجربہ اور مہارت ہے، اس منصوبے میں وہ چین کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
