نوازشریف کی آبائی قبرستان میں والدین،اہلیہ کی قبرپرفاتحہ خوانی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جاتی امرا پہنچے جہاں گھر جانے سے پہلے وہ آبائی قبرستان گئے۔نواز شریف نے آبائی قبرستان پہنچ کر اپنی والدہ، والد اور بھائی عباس شریف کی قبروں پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔
نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی قبر پر بھی پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ انہوں نے خاندان کے دیگر مرحومین کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
آبائی قبرستان پہنچنے کے وقت مریم نوازشریف اور دیگر اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
