چودھری شجاعت کا نوازشریف کی پاکستان آمدکا خیرمقدم

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمےکے لیے محنت کرنا پڑےگی۔عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں ہیں، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
