9مئی تو دورکی بات ،نوازشریف کے ہوتے کبھی گملہ بھی نہیں ٹوٹا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ تو دور کی بات ہے نوازشریف کے ہوتے ہوئے کبھی گملہ بھی نہیں ٹوٹا۔
لاہور میں مینار پاکستان پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہر دور میں پاکستان کی تعمیر کی لیکن انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا، آج قوم کا بیٹا نواز شریف آپ کے زخموں پر مرہم رکھنے آگیا ہے۔ اب مہنگائی بھی ختم ہوگی، لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جدوجہد ہے، نواز شریف جنون ہے، جذبہ ہے اور یہی مسلم لیگ ن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معمار پاکستان کے استقبال کیلئے ملک بھر سے جمع ہونے والے لاکھوں عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے شرکا سے ’وزیراعظم نوازشریف‘ کے نعرے بھی لگوائے۔
