نوازشریف کی تقریربھائی کی 16ماہ کی حکومت کیخلاف چارج شیٹ قرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر ان کے اپنے بھائی کی 16 ماہ کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ تھی۔نوازشریف نے جو اگست 2022 کے اعداد و شمار بتائے تب ان کے بھائی کی حکومت تھی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ہونے والی زیادتیوں کے پیچھے میاں صاحب اور انکی جماعت ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں، شفاف انتخابات کا انعقاد کریں، آئیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کا موقع دیا جائے۔
