نوازشریف وفااور عمران خان بے وفائی کا نام ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف وفا اورچیئرمین پی ٹی آئی بے وفائی اور موقع پرستی کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے کارکنوں نے نوازشریف کا چار سال انتظار کیا ہے، اس دوران کوئی کارکن اور کوئی ایم این اے یا ایم پی اے نوازشریف کوچھوڑ کر نہیں گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پریس کانفرنسیں کرکے پارٹی سے علیحدگی کے اعلانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادھر تحریک انصاف سے چند دن میں ہی لوگوں کا انخلا شروع ہوگیا تھا۔

Back to top button