علی محمد خان نے نوازشریف کوخوش آمدید کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس آنے پر خوش آمدید کہہ دیا۔ نواز شریف کی واپسی قانون اور آئین کے مطابق ہوتی تو بہتر ہوتا۔
رہنماپی ٹی آئی علی محمد خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سزا یافتہ شخص کو حکومت نے جس طرح ویلکم کیا، سوالات اٹھ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مشورہ دیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین عمران خان اور ن لیگی قائد نواز شریف کو بلائیں اور بیٹھ کر بات کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ کب تک ہمارے گھروں پر چھاپے ماریں گے، صاف اور شفاف انتخابات کرانے چاہئیں۔
