پاکستان کو 9اور 28مئی میں الجھایاجارہاہے

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو 9 مئی اور 28 مئی کی تاریخوں میں الجھایا جارہا ہے۔نواز شریف کی آمد پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے سے ہی ’سب ٹھیک ہونے‘ کا آغاز ہوگا۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی نے عون چودھری کی نوازشریف سے ایئرپورٹ پر ملاقات سے بھی لاتعلقی کا اعلان کردیا۔استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے عون چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
