نواز شریف سیاسی طور پر متحرک، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بالاخر سیاسی طور پر متحرک ہو گئے عوام سے رابطے میں رہنے اور مختلف ایشوز بارے رد عمل کے اظہار کیلئے انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے،مریم نواز نے بھی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کی ہے، مٹوئٹر پر مریم نوازکی طرف سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں تھا اورنہ ہی وہ کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ایکٹیو تھے،تاہم اب انھوں پاکستان کے عوام کے ساتھ مستقل رابطے میں رہنے کیلئے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے. پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے میاں محمد نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میاں محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (@NawazSharifMNS) ہے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ ۔


واضح رہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ زمانہ حال میں رابطے کی بہترین ویب سائٹ ہے جس پر دنیا بھر کےسیاسی وسماجی راہنما اپنی بات لوگوں تک پہنچانے کے لیے ٹویٹ کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نےبھی لوگوں سے رابطے کے لیے اکاؤنٹ بنایاہے،


مریم نواز شریف کی جانب سے اس ٹویٹ کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے پہلے گھنٹے میں سابق وزیراعظم کے اکاؤنٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی۔نواز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک ایسے وقت بنایا گیا ہے جب ان کی وطن واپسی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس میں خطاب کرنے پر بحث جاری ہے۔ نواز شریف کی جانب سے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد ملکی سیاست میں ایک نئی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے ٹویٹر پر اکاؤنٹ اپوزیشن کی اے پی سی کے اجلاس سے ایک روز قبل بنایا گیا ہے۔ جبکہ سابق وزیراعظم نے یوٹیوب چینل اور محمد نواز شریف کے نام سے ویب سائٹ بھی بنالی ہے۔
2222 2
پاکستان کے وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر شہباز گل نے سنیچر کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کے خطاب کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جانے سے روکا جائے گا۔اس کے جواب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی تھی کہ سابق وزیراعظم کا خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔ مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں نواز شریف کی اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 20 ستمبر کو نوازشریف کی آواز گھر گھر گونجے گی، روک سکو تو روک لو، اب جب نوازشریف بولنے لگا تو حکومت کی جان پر کیوں بن گئی؟ کنٹینر پر گالیاں دینے، ہنڈی اور سول نافرمانی کی تلقین کرنے، بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیمرا کے ذریعے نوازشریف کا خطاب روکا گیا تو سوشل میڈیا پر لائیو چلے گا۔نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button