نواز شریف کو گردے میں اچانک شدید تکلیف،ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے گردے میں اچانک شدید تکلیف کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
نواز شریف کا اسپتال میں خون کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف گردےکی تکلیف کےسبب بہترمحسوس نہیں کررہےتھے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔اسپتال میں نواز شریف کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔
اس حوالے سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تصدیق کی کہ ان کے والد کو گردے کی شدید تکلیف کی وجہ سے اچانک اسپتال جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔مریم نے کہا کہ اجلاس میں وہ اپنے والد کی نمائندگی کررہی ہیں۔
MNS could not participate in the PDM meeting today because of severe kidney pain that he is being treated for therefore I am representing him. Would request for prayers.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 17, 2020
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں ہیں۔
